اسلام آباد(آن لائن) ناسا ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں سینکڑوں کلومیٹر پھیلی کائی نے سمندری حیات کو خطرے میں ڈال دیا ہے ، پاکستانی ساحل کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔بحیرہ عرب میں کائی کی مقدار میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے ، عمان کے مغرب سے لے کر بھارت اور پاکستان کے مشرقی،ساحلی علاقوں تک پھیلی کائی نے لہروں کو سبز کردیا ہیجو ماحولیاتی نظام کے لیے
نقصان دہ ہے اور اس سے سمندری حیات کو بھی خطرہ ہے۔بحیرہ عرب میں کائی کا رقبہ تقریباَ میکسیکو کے رقبے کے برابر ہے جو سات لاکھ اسکوائرمیل سے بھی زیادہ بنتا ہے ، ماحولیاتی آلودگی پر قابو نہ پایا گیا تو ماہی گیری سے وابستہ کروڑوں افراد کا روزگار متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے ، ناسا کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں بھی بحیرہ عرب میں کائی کی خطرناک حد تک بڑھتی مقدار کو دیکھا جاسکتا ہے۔