نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکام کی نا اہلی اور جلد بازی ایک بار پھر بھارت سرکار کا مذاق اڑانے لگی۔ تفصیلات کے مطابق انڈیا اور پاکستان کی واہگہ اٹاری سرحد پر گذشتہ تین روز سے انڈیا کا پرچم نہیں لہرایا گیا جس کی وجہ سے انڈین حکام کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔تین روز سے بین الاقوامی سرحدی چوکی پر پرچم نہ لہرائے جانے کی وجہ وہ 360 فٹ اونچا وہ پول
ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ حکام نے سرحد پر بلند ترین پول نصب کرنے سے قبل تکنیکی رپورٹ نہیں بنوائی تھی۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 360 فٹ لمبے پول پر گذشتہ تین روز سے انڈیا کا پرچم نہیں لہرایا گیا۔ اس کی وجہ کسی کو معلوم نہیں۔ تاہم امرتسر امروومنٹ ٹرسٹ (اے آئی ٹی) نے حکومت سے اس معاملے کی تحقیقات کی درخواست کی ہے۔