نیویارک (این این آئی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 31 مارچ افغان پناہ گزینوں کے پاکستان میں قانونی قیام کا آخری دن ہوگااوراگلے ہی دن واپس افغانستان بھجوانے کا عمل شروع ہوجائیگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کا ادارہ برائے افغان پناہ گزین 4 اپریل سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا عمل شروع کرے گا۔ عالمی ادارہ کی طرف سے امداد کی رقم میں بھی 50 فیصد کمی کا اعلان کردیا گیا اور اس کی وجہ دنیا بھر
میں تیزی سے بے گھر افراد میں تیزی سے اضافہ بتائی گئی ہے۔یادرہے کہ پاکستان میں سوویت یونین کے ٹوٹنے کے وقت لاکھوں کی تعداد میں افغان باشندے ہجرت کرکے پاکستان آگئے تھے افغان باشندے ہجرت کرکے پاکستان آگئے تھےاور اب پاکستان نے اْنہیں اپنے ملک واپس بھیجنے کا فیصلہ سنادیا ہے جس پر کافی عرصے سے عمل درآمد کی کوشش کی جارہی ہے اور کئی افغان باشندے اپنے وطن واپس بھی جاچکے ہیں۔