بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یکم جنوری 2018 سے پلاسٹک کے لفافے ممنوع ہو جائیں گے

datetime 30  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (آئی این پی)ترکی میں یکم جنوری 2018 سے پلاسٹک کے لفافے ممنوع ہو جائیں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکی کی تھوک پرچون فیڈریشن (ٹی پی ایف ) کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ مصطفی آلتن بلیک نے کہا ہے کہ پلاسٹک کے لفافوں پر پابندی کا اطلاق وزارتِ ماحولیات اور شہری منصوبہ بندی کی کچرہ انتظامیہ کے دائرہ کار میں کیا جائے گا اور ہم اپنے گاہکوں کو خریداری کے دوران جالی دار کپڑے کے تھیلوں کی طرف

مائل کریں گے۔آلتن بلیک نے کہا کہ پلاسٹک کے لفافوں کا قدرتی ماحول میں مکمل طور پر ختم ہونا سینکڑوں سال کا عرصہ لیتا ہے اور چیز ملت کے مستقبل کے حوالے سے بھی اور انسانی صحت کے حوالے سے بھی نقصان دہ ہے لہذا سال 2018 سے خریداری کے مراکز میں ان لفافوں کو مفت نہیں بلکہ پیسوں کے بدلے میں فراہم کیا جا سکے گا ۔انہوں نے کہا کہ یہ اطلاق امریکہ اور متعدد یورپی ممالک میں کامیابی سے کیا جا چکا ہے۔آلتن بلیک نے کہا کہ ہم اپنے شہریوں کو ان نقصانات سے آگاہ کریں گے کہ جو پلاسٹک کے لفافوں سے انسانی صحت کو پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقامی مارکیٹوں کی حیثیت سے ہم اپنے گاہکوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کریں گے اور نائلون کے لفافوں سے کپڑے کے تھیلوں کی طرف مائل ہونے کے مرحلے میں ہم اپنے گاہکوں کو کارٹن یا کپڑے کے تھیلے تحفتا پیش کریں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…