نیویارک(آئی این پی)جوہری ہتھیاروں پرعالمی سطح پر پابندی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی کانفرنس نیویارک میں شروع ہو گئی ہے ۔ اپنی نوعیت کی اس پہلی کانفرنس کا مقصد دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانا ہے۔ اقوام متحدہ کے رکن 100 سے زائد ممالک اس دوران کوشش کریں گے کہ جوہری ہتھیاروں پر پابندی کی ایک
ایسی عالمی ڈیل پر اتفاق کر لیا جائے، جس پر عملدرآمد قانونی طور پر لازمی ہو۔ تاہم کئی جوہری طاقتوں نے اس کانفرنس کو مسترد کر دیا ہے۔ فرانس، برطانیہ، اسرائیل، روس اور امریکا نے اس کانفرنس کا انعقاد نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے جبکہ پاکستان، بھارت اور چین اس دوران غیر حاضر تھے۔