اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان مشترکہ دفاعی کمیٹی بنانے کے لیے معاہدہ طے پا گیا ۔ جنوبی افریقہ نے جے ایف سیونٹین اور سوپر مشاق طیاروں میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔پاکستان اور جنوبی افریقہ مشترکہ ڈیفینس کمیٹی بنائیں گے ۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پاگیا ۔ دفاعی معاہدہ ” دفاع اور دفاعی صنعت” پر پاکستان اور جنوبی افریقہ کے وزرائے دفاع نے راولپنڈی میں دستخط کیے ۔ معاہدے
کے تحت قائم مشترکہ ڈیفینس کمیٹی جوائنٹ دفاعی تربیت اور پروگرامز مرتب کرے گی جبکہ معلومات کا تبادلہ اور دفاعی سازو سامان کی خرید و فروخت بھی معاہدے میں شامل ہے ۔وزیر دفاع خواجہ آصف سے جنوبی افریقی کی وزیر دفاع نوسیوی ماپیسا نے ملاقات کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحدی تحفظ اور امیگریشن امور پر پاکستان سے مدد لیں گے ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا پاکستان دہشتگردی کے خلاف لڑنے والا صف اول کا ملک ہے ۔