بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

پاکستانیوں کا دل کس قدر بڑ اہوتا ہے ؟

datetime 27  مارچ‬‮  2017 |

ابوظہبی(این این آئی)پاکستانی شہری نے نے اپنے بیٹے کے قاتلوں کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد بھارت کے دس نوجوانوں کو نئی زندگی مل سکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر ابو ظہبی کی العین عدالت نے موت کی سزا پانے والے دس بھارتی نوجوانوں کی سزا معاف کرنے کے بدلے خوں بہا

جمع کروانے کی منظوری دے دی ۔بھارتی پنجاب سے ابو ظہبی جا کر کام کرنے والے ان لڑکوں کو 2015 میں ایک جھڑپ کے دوران ایک پاکستانی نوجوان کے قتل کا مجرم پایا گیا اور انھیں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔متحدہ عرب امارات میں شریعہ کے مطابق اگر قتل کے مجرم اور مقتول کے خاندان کے درمیان صلح ہو جائے اور اگر متاثرہ خاندان معاف کر دے تو سزائے موت کے خلاف عدالت میں اپیل کی جاسکتی ہے۔پشاور سے تعلق رکھنے والے محمد ریاض نے اپنے بیٹے محمد فرحان کے قاتلوں کو معاف کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔انھوں نے معاہدے کے کاغذات عدالت میں جمع کرائے جس پر مزید کارروائی کے لیے 12 اپریل سنہ 2017 کی تاریخ دی گئی ہے۔محمد ریاض کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بیٹے کو کھو دیا یہ میری بدقسمتی تھی۔ اگر میں ان لڑکوں کو معاف نہیں کرتا تو کیا ہوتا؟ میں نوجوان نسل سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایسے جھگڑے نہ کریں، اپنے کام سے کام رکھیں اور اپنے ملک اور والدین

کا نام روشن کریں۔نوجوان نسل کو پیغام دیتے ہوئے محمد ریاض نے کہاکہ میں نے ان دس لوگوں کو معاف کر دیا اور ان کی زندگی اللہ نے بچائی ہے، میرا تو صرف نام ہے۔ یہاں آنے والے ہر ایک شخص کے ساتھ دس لوگوں کی زندگیاں جڑ? ہوتی ہیں، ان کے والدین، بیوی اور بچوں کی۔اب بھارت کی ریاست پنجاب

سے تعلق رکھنے والے ان نوجوانوں کو معافی دی جائے یا نہیں، یہ فیصلہ عدالت کو کرنا ہے، لیکن ان نوجوانوں کو رہائی کی صورت نظر آنے لگی ہے۔عدالت میں خوں بہا جمع کرانے کا انتظام بھارتی نڑاد ایس پی سنگھ اوبرائے

نے کیا ہے جو کہ دبئی میں کاروبار کرتے ہیں۔اوبراے سربت دا بھلانام کی این جی او کے صدر ہیں جو اس طرح کے معاملات میں گرفتار افراد کی مدد کرتی ہے۔اوبرائے نے صحافی رویندر سنگھ رابن کو بتایاکہ 26 اکتوبر کو جن دس نوجوانوں کو موت کی سزا دی گئی تھی، اس معاملے میں ہم سمجھوتہ کرنے

میں کامیاب ہوئے۔اوبرائے نے بتایاکہ محمد ریاض کو تین دن پہلے پاکستان سے بلایا گیا ہے۔ ہم نے ان کے لیے ویزا اور ٹکٹ اور یہاں رہنے کا انتظام کیا۔ ہم نے کسی طرح محمد ریاض کو منایا اور اب شریعت کورٹ کے قانون کے مطابق ہم نے دو لاکھ درہم خوں بہا رقم عدالت میں جمع کروائی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…