منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا کو ڈرنا چاہئے،پاکستان اور بھارت کے درمیان پانچویں جنگ ،امریکی میگزین کا لرزہ خیز دعویٰ

datetime 26  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی)ایک امریکی جریدے نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا کو بھول کر ہمیں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ سے ڈرنا چاہیے،دونوں ممالک 1947میں مذہبی بنیادوں پر تقسیم شروع ہونے کے بعد سے چار جنگیں لڑ چکے ہیں اور پانچویں جنگ بڑی تیزی سے بہت زیادہ مہنگی پڑ سکتی ہے کیونکہ دونوں ملک اپنی ایٹمی صلاحیتوں کو بڑھا رہے ہیں۔امریکی میگزین ’’دی نیشنل انٹرسٹ‘‘میں شائع ہونے

والیمضمون میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کو بھول کر ہمیں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ سے ڈرنا چاہیے ۔امریکہ جو پہلے ہی اپنے مخالفین چین ،روس اور شمالی کوریا کے ہاتھوں میں جوہری ہتھیاروں کے خطرے سے گھرا ہوا ہے کو جوہری تنازعے کا اصل خطرہ اس کے اتحادی پاکستان اور بھارت سے ہے ۔دونوں ممالک 1947میں مذہبی بنیادوں پر تقسیم شروع ہونے کے بعد سے چار جنگیں لڑ چکے ہیں اور پانچویں جنگ بڑی تیزی سے بہت زیادہ مہنگی پڑ سکتی ہے کیونکہ دونوں ملک اپنی ایٹمی صلاحیتوں کو بڑھا رہے ہیں۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بہت سے لوگوں کی سوچ ہے کہ بھارت مسلم ریاست پر حملہ اور قبضہ کرنے کی سازش میں مصروف ہے ۔دونوں ممالک کے درمیان جموں وکشمیرکا تنازعہ ایک فساد کی جڑ ہےبعد سے چار جنگیں لڑ چکے ہیں اور پانچویں جنگ بڑی تیزی سے بہت زیادہ مہنگی پڑ سکتی ہے کیونکہ دونوں ملک اپنی ایٹمی صلاحیتوں کو بڑھا رہے ہیں۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بہت سے لوگوں کی سوچ ہے کہ بھارت مسلم ریاست پر حملہ اور قبضہ کرنے کی سازش میں مصروف ہے ۔دونوں ممالک کے درمیان جموں وکشمیرکا تنازعہ ایک فساد کی جڑ ہے،دونوں ممالک کے درمیان لائن آف کنٹرول پر تلخی اور فائرنگ کا تبادلہ حسب معمول ہے ۔ممبئی حملوں کے بعد بھی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا جس کے بعد بھارت نے پاکستانی علاقے میں حملے کی تیاریاں شروع کردی تھیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…