جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

نیپال کا دفاع،چین کے ساتھ معاہدے نے بھارتیوں کے ہوش اُڑادیئے

datetime 26  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھٹمنڈو(آئی این پی )نیپال کا دفاع،چین کے ساتھ معاہدے نے بھارتیوں کے ہوش اُڑادیئے،چین اور نیپال نے دو طرفہ تعلقات کی ترقی کا عزم ظاہرکرتے ہوئے ، اعلیٰ سطحی دفاعی تبادلوں ، مضبوط سر حدی انتظام اور مختلف شعبہ جات میں ٹھوس تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے ۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق نیپال کے دورے پر گئے ہوئے چین کے وزیر دفاع اور ریاستی کونسلر چانگ وان چھوان اور نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمال

دھال کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں ملکوں کی جانب سیدو طرفہ تعلقات کی ترقی کا عزم ظاہر کیا گیا جبکہ نیپال کی جانب سے چین کے دی بیلٹ اینڈ روڈ تجویزمیں شمولیت پر آ مادگی ظاہر کی گئی۔نیپالی وزیراعظم کی جانب سے ون چائنا پالیسی سے جڑے رہنے کا عزم ظاہر کیا گیا، نیپال کی سماجی معاشی ترقی اور قومی دفاع میں چین کے کردار اور حمایت کو سراہا گیا۔ چانگ نے چین کے بنیادی مفادات تائیوان اور تبت سے متعلقہ امور میں نیپال کی مضبوط حمایت کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی اعلی قیادت کے درمیان باہمی تعلقات کی ترقی کے حوالے سے اتفاق رائے پایا جاتا ہے اور چین دونوں ممالک کی عوام کے مفاد میں نیپال کے ساتھ جامع تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔نہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی اعلی قیادت کے درمیان باہمی تعلقات کی ترقی کے حوالے سے اتفاق رائے پایا جاتا ہے اور چین دونوں ممالک کی عوام کے مفاد میں نیپال کے ساتھ جامع تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔اس موقع پر فریقین کی جانب سے اعلی قیادت کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے پر عمل در آ مد ، اعلی سطح کے دفاعی تبادلوں ، مضبوط سر حدی انتظام اور مختلف شعبہ بات میں ٹھوس تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔نیپال اورچین کے درمیان طے پائے جانے والے نئے معاہدوں پر بھارت میں شدید ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…