اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے شہر موصل میں بین الاقوامی عسکری اتحاد کے طیاروں کی بمباری کی وجہ سے سینکڑوں گھر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکے ہیں، بمباری کی وجہ سے عراق کے شہری اپنے گھر چھوڑ کر دوسرے علاقوں کو منتقل ہو رہے ہیں، اتحادی طیاروں کی بمباری کی وجہ سے بچوں
اور خواتین کی ہلاکتیں زیادہ ہوئی ہیں، موصل میں لوگ اپنے بچوں کو نشہ آور دوائیں دے کر سلا دیتے ہیں تاکہ بچوں کے رونے کی آواز سن کر عسکریت پسند حملہ نہ کر دیں۔ عراقی فوج گزشتہ ماہ سے مغربی موصل کو آزاد کرانے کے لیے امریکہ کے زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد کی بھرپور مدد کر رہی ہے۔