بیجنگ (آئی این پی ) چین کی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہوا چن ینگ نے ان خدشات کو مسترد کر دیا ہے کہ چین ۔پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے تجارتی راستے طورپر کھلنے کے بعد پاکستان میں سستی چینی مصنوعات کی بھرمار ہو گی جس کی وجہ سے مقامی پاکستانی کمپنیوں کے لئے بقا کا مسئلہ درپیش ہو گا ۔خاتون ترجمان نے یہاں پریس بریفنگ میں مزید کہا کہ چین سی پیک کو آگے بڑھانے کے لئے پاکستان کے ساتھ کام
کرنے پر تیار ہے تا کہ دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے ۔ترجمان نے کہا کہ سی پیک طویل المیعاد ترقی کے حصول کے لئے چین اور پاکستان کی طرف سے قائم کیا جا نے والا تعاون کا نیا فریم ورک ہے ۔خاتون ترجمان نے کہا کہ سی پیک بیلٹ وروڈ منصوبے کا ایک اہم پراجیکٹ بھی ہے یہ نہ صرف چین اور پاکستان کی مشترکہ ترقی کے فروغ بلکہ علاقائی رابطے اور علاقائی ممالک کی مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے فروغ کیلئے بھی اہم ہے،