بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت میں کم عمر ترین باپ سامنے آگیا،بچے اور لڑکی کے خلاف مقدمہ درج

datetime 25  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوچی/نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں 12 سالہ لڑکا باپ بن گیا،پولیس نے لڑکے اور لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں ایک 12 سالہ لڑکا اپنی رشتے دار لڑکی کے ساتھ “جنسی تعلق” کے باعث ایک بچے کا باپ بن گیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست کیرالا کے علاقے کوچی میں آٹھویں جماعت کے طالب علم لڑکے پر اس کی 16 سالہ رشتے دار لڑکی نے الزام عائد کیا کہ اس نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا لیکن دوران تفتیش لڑکے نے اس تعلق کے لیے لڑکی کی طرف سے دباؤ ڈالے جانے کا دعوی کیا جس پر لڑکی کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔لڑکی کے والدین نے نومولود کی دیکھ بھال کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد یہ بچہ بچوں کی فلاح و بہبود کی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔کم سن باپ کو بھی کوچی سے کسی دوسرے شہر منتقل کر دیا گیا ہے۔ریاست کے ایک بڑے میڈیکل کالج اسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر پی کے جبار نے بھارتی اخبار “دی ہندو” کو بتایا کہ “یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں کہ لڑکا اپنی عمر سے پہلے ہی بلوغت کو پہنچ جائے۔لیکن کے بقول ان کے علم میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہے کہ ایک 12 سالہ لڑکا باپ بھی بنا ہو۔بھارت میں جرائم کی شماریات کے بیورو کے مطابق گزشتہ سال جولائی تک کیرالا میں 1570 جرائم کے مقدمات رجسٹر ہوئے تھے جن میں 520 جنسی زیادتی کے تھے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…