جدہ (آئی این پی)سعودی شہری ہوا بازی اتھارٹی نے کہا ہے کہ جب تک برطانیہ کی جانب سے پروازوں پر لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ لے جانے سے متعلق باضابطہ نوٹیفیکیشن وصول نہیں ہوگا، پابندی پر عمل درآمد نہیں کیا جاسکتا ہے۔عرب میڈیا نے سعودی شہری ہوابازی اتھارٹی کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی حکومت کی طرح برطانیہ کی جانب سے پروازوں پر لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ لے جانے پر پابندی عائد کئے جانے کا کوئی باضابطہ نوٹیفیکیشن موصول نہیں ہواہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی
شہری ہوابازی کے حکام کا کہنا ہے کہ باضابطہ نوٹیفیکیشن ملنے تک برطانیہ جانے والی پروازوں کے مسافروں کو ممنوع قرار دئیے گئے آلات لے جانے سے نہیں روکا جاسکتا۔سعودی شہری ہوابازی اتھارٹی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ سعودی حکام صرف قومی ایئرلائن کے مسافروں کو ممنوع برقی آلات ہینڈ کیئری میں لے جانے سے روک سکتے ہیں، تاہم ریاض اور جدہ ائیر پورٹس کے ذریعے غیر ملکی پروازوں کے مسافروں کو روکنا ادارے کی ذمہ داری نہیں۔