پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

افغان فوج نے پاکستان پرنئی پابندیاں عائد کردیں،نائب وزیردفاع کا اعلان

datetime 24  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (آئی این پی )افغانستان نے ملکی فوج کے کھانے کے لیے پاکستان سے پھل اور گوشت درآمدکرنے پر پابندی عائد کر دی ، فوج کے کھانے کی فہرست میں اب ملک میں پیدا ہونے والے پھل سیب اور پولٹری استعمال کریں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے نائب وزیر دفاع جنرل غلام سخی نے ایک تقریب میں کہا کہ افغان فوج کے کھانے کی فہرست سے پاکستان سے درآمد ہونے والے کیلے ، کینو، اور گوشت کو خارج کر دیا گیا ہے۔

وہ اس کی بجائے ملک میں پیدا ہونے والے پھل سیب اور پولٹری استعمال کریں گے۔افغانستان کی وزارت دفاع ہر سال تقریبا پانچ سو ملین افغانی کرنسی اشیائے خوردو نوش کی مد میں صرف کرتی ہے۔جنرل سخی نے مزید کہا کہ پاکستان سے اب بھینس کا گوشت درآمد نہیں کیا جائے گا۔ اس کی بجائے ہفتے میں تین دن فوجیوں کو مرغی کا کوشت دیا جائے گا اور باقی چار دنوں میں بھیڑ اور گائے کا گوشت استعمال ہو گا جو ملک کے اندر پیدا ہوتا ہے۔نائب وزیر دفاع نے کہا کہ اگرچہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سرحد دوبارہ کھول دی ہے لیکن ہم نے یہ فیصلہ بیرونی ملکوں کی درآمدت پر اپنا انحصار کم کرنے کے لیے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر اشرف غنی نے اپنی صدرات کے پہلے سال میں ایک حکم نامے کے ذریعے حکومت کیتمام اداروں سے کہا تھا کہ وہ اقتصادی ترقی کی خاطر ملک کے اندر پیدا ہونے والی چیزوں کو ترجیج دیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیاسی کشیدگی کا سب سے گہرا اثر دونوں ملکوں کی باہمی تجارت پر پڑتا ہے ۔دوسری طرف افغانسان میں اب یہ رجحان بھی بڑھتا جا رہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارت میں اکثر مسائل پیش آتے ہیں اس لیے پاکستان کے راستے تجارت کو کم کیا جائے۔پاکستان کی جانب سے ابھی اس فیصلے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، لیکن وہ خطے میں تجارت کے فروغ کا حامی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…