بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی شخص کی جانب سے خود کو خلیجی ملک کا شہری ظاہرکرکے بھارتی خاتون کوشادی کرکے 15سال سے قید میں رکھے جانے کا انکشاف

datetime 24  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اسلام آباد میں تعینات ہائی کمشنر کو مبینہ طور پر پاکستانی شوہر کی بدسلوکی کاشکار ہونے والی خاتون کا پاسپورٹ دوبارہ بنانے کی ہدایت جاری کردی،محمدی بیگم نامی خاتون جن کا تعلق بھارت کے علاقے تلنگانہ سے ہے وہ اپنے خاوند کے ساتھ سیالکوٹ میں رہائش پذیر ہیں۔محمدی بیگم بھارت میں مقیم اپنے والدین سے شکایت کرچکی ہیں کہ انہیں سسرال  ہراساں کررہے ہیں

جبکہ خاوند کی جانب سے مار پیٹ کا نشانہ بنایا جارہا ہے لہذا وہ واپس بھارت لوٹنا چاہتی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا تھا کہ بھارتی حکام محمدی بیگم سے ملاقات کرچکے ہیں اور وہ بھارت واپسی کی خواہش کا اظہار بھی کرچکی ہیں۔جس کے بعد تلنگانہ کی مجلس بچا تحریک نامی ایک جماعت کے ترجمان امجد اللہ خان نے محمدی بیگم اور ان کی والدہ کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کی ویڈیو پوسٹ کی، جس میں محمدی بیگم مبینہ طور پر یہ کہہ رہی تھیں کہ ان کے خاوند نے بھارتی مشن سے بات چیت پر انہیں ڈرایا دھمکایا اور مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔امجد اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ محمدی بیگم نے کے شوہر نے جھوٹا دعوی کرکے خاتون سے شادی کی کہ وہ عمان کا شہری ہے تاہم گذشتہ 15 سال سے ان کے شوہر نے محمدی بیگم کو پاکستان میں ‘قید’ رکھا ہوا ہے۔دوسری جانب محمدی بیگم کا کہنا ہے کہ انہیں اللہ اور بھارتی حکومت پر پورا بھروسہ ہے انہیں اللہ اور بھارتی حکومت پر پورا بھروسہ ہے.بالخصوص سشما سوراج، بھارتی وزارت خارجہ اور پاکستان میں بھارتی سفارت کانے کے حکام پر کہ وہ جلد ہی پاسپورٹ نیا بنوا کر انہیں پہلے ممبئی اور پھر حیدرآباد منتقل کریں گے۔تاہم اس معاملے میں واضح نہیں ہوسکا کہ محمدی بیگم اب بھی بھارتی شہریت کی حامل ہیں یا وہ پاکستانی شہریت حاصل کرچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…