جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

صدام حسین کی پوتی عراق میں کیا کام شروع کر دیا, تصاویر سوشل میڈیا پرطوفان کھڑا ہو گیا

datetime 23  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی)عراق میں کرد ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے سرگرم ایک سماجی تنظیم کے زیراہتمام کئی روز تک جاری رہنے والے ’عید نوروز‘ ثقافتی میلے میں دیگر فن کاروں کی طرح سابق مصلوب صدر صدام حسین کی ایک پوتی بنان حسین کامل کو بھی ایک فیشن ماڈل کے روپ میں دیکھا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراق میں منعقدہ ثقافتی میلے میں کرد اور دیگر علاقوں کی ثقافت کے اظہار کے لیے فن کاروں نے بھرپور

حصہ لیا۔ دیگر فن کاروں میں صدام حسین کی پوتی بنان حسین کامل بھی شریک تھیں۔ انہوں نے ایک فیشن ماڈل کے طور پر میلے میں شرکت کی اور بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے اور فیشن ماڈلنگ میں اچھی کار کردگی دکھانے پر ایک ایوارڈ بھی وصول کیا۔انتہائی بیش قیمت لباس میں ملبوس بنان کامل کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہوئی ہیں۔بعد ازاں مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بنان حسین کامل نے کہا کہ میرے لیے سب سے اہم یہ ہے کہ ہم دوسروں کو کیسے متاثر کریں۔ ہم سب برابر ہیں۔ ہمارے درمیان کوئی شیعہ سنی اور کرد کا اختلاف نہیں۔ میرے دو خواب ہیں جنہیں میں شرمندہ تعبیر کرنا چاہتی ہوں۔ پہلا فیشن ماڈلنگ کا ہے اور میں اس میں کافی حد تک کامیاب ہوں اور دوسرا خواب عراق میں امن امان کے قیام کا ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ عراقی قوم جسد واحد بن جائے۔

pc-2 banan2 7a9f057b-c94c-472f-ab46-2d0f50128a51_4x3_690x515 65f9989b-13f1-4424-b598-cb06a572afcc_4x3_690x515

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…