جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

کچھ دن قبل صحن کعبہ میں خاتون کو شادی کی پیشکش کرنیوالے کے ساتھ بعد میںکیا ہوا؟افسوسناک انکشافات

datetime 22  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوزڈیسک)کچھ دن قبل صحن کعبہ میں خاتون کو شادی کی پیشکش کرنیوالے کو بعد میں شدید ترین شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا،دنیا بھر بالخصوص اپنے ملک سے بھی شدید تنقید کے بعد ٹی آرٹی کے نیوزکاسٹر یوسف اکین نے مجبوراً سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹادی لیکن لوگوں کاغصہ پھر بھی ٹھنڈا نہ ہوا تو یوسف اکین نے اپنا سوشل میڈیا اکاﺅنٹ بھی بند کردیا ہے،

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض افراد کی جانب سے یوسف اکین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں اور صحن کعبہ میں اس طرح کے عمل کو ایک ایسی مثال قرار دیا ہے جس کی وجہ سے مستقبل میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے،واضح رہے کہ ترکی کے سرکاری ٹی وی چینل ٹی آرٹی کے نیوزکاسٹر یوسف اکین نے صحن کعبہ میں اپنی منگیتر کو شادی کی انگوٹھی پہنا دی تھی، یوسف کا کہنا ہے کہ وہ اس لمحے کا پانچ سال سے انتظار کررہے تھے اور اس بار یہ تہیہ کیا ہواتھا کہ انگوٹھی پہناو?ں گا اور بالاخر یہ خواہش میں نے صحن کعبہ میں ہی پوری کرلی، انہوں نے بتایا تھاکہ میرے والدین بھی یہاں موجود ہیں مجھے ایساکرتے ہوئے شرم بھی محسوس ہوئی لیکن مجھے اس بات پر یقین تھا کہ جو کام کررہاہوں وہ اچھی نیت سے ہے .یوسف کے اس اقدام سے سوشل میڈیاپرشدید ردعمل کا اظہار کیاجارہا ہے –

۔سوشل میڈیاپربیشترصارفین یوسف کی اس حرکت کی وجہ سے غصے میں ہیں ۔ان صارفین کاکہناہے کہ یہ عمل کسی گناہ سے کم نہیں اوراس سے اللہ کے گھرکاتقدس مجروح کیاگیایہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل تو ہوئی لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید پر ت±رک نیوز کاسٹر کو یہ ویڈیو ہٹانا پڑ گئی ہے اورترک نیوز کاسٹر نے اپنا اکاو¿نٹ بھی بند کر دیا ہے۔یوسف اکین پر الزام عائد کیاگیاہے کہ انہوں نے خانہ کعبہ کا تقدس پامال کیا ہے اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…