لاہور(نیوزڈیسک)واہگہ بارڈرپر حیرت انگیز صورتحال، ترنگا پھٹ گیا،بھارتیوں کے ہوش اُڑ گئے، تفصیلات کے مطابق واہگہ بارڈرپر اونچے پو ل کے ساتھ لگایاجانے والا بھارتی ترنگا چند دن میں ہی تیز ہوا برداشت نہ کرسکا اور پھٹ گیا جس کے بعد بھارتی فوجیوں کے ہوش اُڑ گئے اور فوری طورپر 360فٹ بلند سب سے
اونچا پھٹا ہوا ترنگا(بھارتی جھنڈا) اتارلیاگیابھارت نے رواں ماہ یعنی 5 مارچ کو واہگہ اٹاری بارڈر پر 360 فٹ اونچا ترنگا لہرایا تھا جو پاکستانی علاقے میں بھی کئی کلو میٹر دور سے دکھائی دیتا تھا۔ اس جھنڈے کی لمبائی 120 فٹ اور چوڑائی 80 فٹ ہے۔ بھارت نے اس ترنگے کو لہرانے کے لئے پونے چار کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی ہے۔