لاس اینجلس(آئی این پی)امریکہ کی سینئر ڈیموکریٹ سینیٹر ڈائین فائن اسٹین نے دعویٰ کیاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈائین فائن اسٹین نے یہ بات لاس اینجلس میں ٹرمپ مخالف مظاہرین کے سوالات کے جواب میں کہی
انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ اس حوالے سے تفصیلات جانتی ہیں لیکن فی الحال بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ روزانہ قانون کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں تو پھر کوئی قانونی کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی۔جواب میں ڈائین فائن اسٹین نے ٹرمپ کے سیاسی اور کاروباری مفادات کے ٹکراو کی کئی مثالیں دیں تاہم مواخذہ کے حوالے سے کچھ بھی کہنے سے گریز کیا۔