بیجنگ (این این آئی) چین نے پاک چین اقتصادی راہداری پر بھارت کے اعتراضات مسترد کر تے ہوئے کہاہے کہ بھارت کو چاہیے کہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے عملی سوچ اپنائے ٗبھارت کو سی پیک کے آزاد کشمیر سے گزرنے پر اعتراض ہے ۔بدھ کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بریفنگ میں کہا کہ بھارت ون بیلٹ ون روڈ
پروجیکٹ کے حوالے سے عملی سوچ اپنائے کیونکہ سلامتی کونسل کی قرار داد میں تمام رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس منصوبے پر عمل درآمد کیلئے اپنی کوششیں تیز کردیں اور منصوبے کی سیکورٹی کے لیے ضروری تقاضے پوری کریں ٗسلامتی کونسل کی یہ قرارداد 17 مارچ کو منظور کی گئی ۔چین ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے تحت دنیا کے مختلف خطوں میں چھ اقتصادی راہداریاں تعمیر کررہا ہے جن میں سی پیک بھی شامل ہے ۔ جس کیلئے چین پاکستان میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور گوادر پورٹ سے چینی صوبے سنکیانگ تک راہداری تعمیر کا آغاز کردیا گیا ۔