واشنگٹن(آن لائن) امر یکہ نے ایک درجن کے قریب ممالک سے آنے والے مسافروں کو زیادہ برقی آلات لے جانے پر پا بندی لگا نے کا فیصلہ کر لیا ،کی اجازت نہیں دی جائے گی۔امریکی حکام نے ملکی میڈیا کو بتایا ہے کہ ان ممالک کے مسافروں کو زیادہ برقی آلات لے کی اجازت نہیں دی جائے گی،بتایا گیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ اور افریقی ممالک سے امریکہ جانے والے مسافروں کے لیب ٹاپ اور ٹیبلٹس کو چیک کیا جائے گا۔یہ احکامات ممکنہ طور پر سکیورٹی خدشات کی بنا پر کیے جائے رہیں ہیں
ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا گیا ہے۔رابطہ کرنے پر بی بی سی کو کہا گیا کہ’سکیورٹی اقدامات کے بارے میں ہمارا کوئی تبصرہ نہیں ہے، مگر جب مناسب ہوا تو اپ ڈیٹ دیں گے۔ہوم لینڈ سکیورٹی سے ہی تعلق رکھنے والے شعبے ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی کی انتظامیہ نے بھی اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ کون سی ایئرلائنز ان پابندیوں کی زد میں آئیں گی اور کب تک یہ پابندی لگی رہے گی۔