نئی دہلی/کوللم(آئی این پی)بھارت میں جنسی درندگی کا دل دھلا دینے والا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، پولیس نے اپنی 10سالہ پوتی کیساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں دادا کو گرفتار کر لیا ،ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں 10سالہ لڑکی کی مبینہ خودکشی کے 2ماہ اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جنسی زیادتی کا انکشاف ہونے کے بعدپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کے دادا کو گرفتار کر کے
مقدمہ درج کر لیا ۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد لڑکی کی دادی نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ بچی نے اسے دادا کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا جبکہ مرنے والی لڑکی کی بڑی بہن نے بھی اس حوالے سے پولیس کو بیان ریکارڈ کرایا ۔جنسی زیادتی کے بعد لڑکی نے 15جنوری کے روز کمرے کی کھڑی سے لٹک کر خودکشی کر لی تھی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نشاندہی ہوئی کہ بچی کوجنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا