ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

شاہ سلمان نے آخری وقت میں مالدیپ کا دورہ کیوں ملتوی کیا؟حیرت انگیزوجہ سامنے آگئی

datetime 19  مارچ‬‮  2017 |

ریاض(این این آئی)خادم الحرمین الشریفین نے ایشیائی ملکوں کے دورے کے آخرے مرحلے میں ہفتے کے روز مالدیپ جانا تھا لیکن وہاں فلو پھیل جانے کی وجہ سے یہ دورہ ملتوی کردیا گیا ہے اور شاہ سلمان پھر کسی مناسب موقع پر اس چھوٹے مسلم ملک کا دورہ کریں گے۔سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز ایشائی ممالک کے طویل دورے کے بعد بیجنگ سے وطن واپس روانہ ہو گئے ۔ ہوائی اڈے پر چینی وزیر

خارجہ ،بیجنگ میں سعودی سفیر اور دوسرے اعلیٰ حکام نے انھیں الوداع کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاہ سلمان نے ملائشیا ،انڈونیشیا ، برونائی دارالسلام ،جاپان اور چین کا ایک ماہ کو محیط دورہ کیا ہے اور ان ممالک کی قیادت کے ساتھ سعودی عرب کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے بات چیت کی ہے اور ان کے درمیان دوطرفہ تعاون کے متعدد سمجھوتے اور معاہدے طے پائے ۔خادم الحرمین الشریفین وزراء ،سرکاری حکام اور کاروباری شخصیات پر مشتمل ایک بڑا وفد لے کر ان ممالک کے دورے پر گئے تھے اور انھوں نے جاپان اور چین کے ساتھ خاص طور پر کاروباری روابط مضبوط بنانے اور سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مذاکرات کیے ہیں۔یہ ممالک سعودی عرب سے تیل کے بڑے خریدار ہیں۔سعودی عرب نے ملائشیا اور انڈونیشیا کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون اور روابط بڑھانے کے لیے بھی بات چیت کی ہے۔یہ دونوں ممالک ایک سال قبل سعودی عرب کی قیادت میں تشکیل پانے والے اسلامی فوجی اتحاد کا بھی حصہ ہیں۔سعودی عرب اور چین کے درمیان جمعرات کو مختلف شعبوں میں 65 ارب ڈالرز مالیت کے سمجھوتے اور معاہدے طے پائے تھے اور سعودی عرب نے چین کی دو بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنے ہاں کاروبار اور سرمایہ کے لیے لائسنس جاری کیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…