ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

آپریشن اسامہ، حسین حقانی نے زبان کھول دی،پاکستانی عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگادیاگیا،سنگین دعوے کردیئے

datetime 19  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ میرا آرٹیکل پاکستان کے تناظر میں نہیں تھا ،پاکستان میں غلط تاثر پھیلایا جا رہا ہے ،اسامہ بن لادن تک امریکی سہولت کاری کا کریڈیٹ لینے کا غلط تاثر لیا جا رہا ہے ،اسامہ بن لادن ویزے سے پاکستان آیا اور نہ ہی اسامہ کو ہلاک کرنے والے امریکی ویزوں سے پاکستان میں داخل ہوئے ، عسکری ناکامی کو سیاسی ناکامی ثابت کرنے کی کوشش ہورہی

ہے ۔وہ اتوار کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ویزے کی بنیاد پر اسامہ بن لادن پاکستان نہیں آیا تھا ،پاکستانی عوام کو ویزوں کی ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ،ہر جاسوس بتا کر نہیں آتا کہ میں جاسوس ہوں ،میں نے کسی امریکی کو ویزہ متعلقہ اداروں کے نمائندوں کی تصدیق کے بغیر جاری نہیں کیا تھا ۔حسین حقانی نے کہا کہ پاکستان میں امدادی پیکج کے دوران سی آئی اے اہلکار آئے ،امدادی پیکج پر عمل درآمد کیلئے امریکیوں کو پاکستان آنے کی ضرورت تھی ۔انہوں نے کہا کہ عسکری ناکامی کو سیاسی ناکامی ثابت کرنے کی کوشش ہورہی ہے ،پاکستان میں اہم ایشوز پر کسی نہ کسی کو قربانی کا بکرا بنا کر معاملہ ادھر ادھر کر دیا جاتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی کردار کشی میں نے نہیں ان لوگوں نے کی جنہوں نے آئی جے آئی بنائی تھی ،جان بوجھ کر کسی پاکستانی نے اداروں کو بائی پاس کر کے امریکیوں کو سہولت کاری فراہم نہیں کی ،دلیل کو جواب دلیل سے دیا جائے اور ذاتی بحث کے بجائے میرے بیانیے پر غور کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ میرا آرٹیکل پاکستان کے تناظر میں نہیں تھا ،پاکستان میں غلط تاثر پھیلایا جا رہا ہے ،اسامہ بن لادن تک امریکی سہولت کاری کا کریڈیٹ لینے کا غلط تاثر لیا جا رہا ہے ،اسامہ بن لادن ویزے سے پاکستان آیا اور نہ ہی اسامہ کو ہلاک کرنے والے امریکی ویزوں سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے ۔ چندسو سے چند ہزار تک امریکی پاکستان آئے مگر ان میں جاسوس کتنے تھے یہ علم نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…