ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

اقتصادی راہداری منصوبہ،نیپال بھی میدان میں آگیا

datetime 19  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کٹھمنڈو (آئی این پی)نیپال کے ماہرین نے اپنی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چین کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں اپنی شراکت کو یقینی بنائے اور اس مقصد کیلئے جلد سے جلد وہ چینی حکومت کے ساتھ تعاون کا معاہدہ کرے ،

اس سلسلے میں نیپال کی حکومت کو کسی قسم کی تاخیر نہیں کرنی چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے بارے میں ایک روزہ کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین نے کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے روس میں نیپال کے سابق سفیر ہیرانیہ لال شیرستھا نے کہا کہ یہ ایک نادر موقع ہے کہ نیپالی قیادت اس منصوبے میں شامل ہونے کے لئے سنجیدگی سے غور اور فیصلہ کرے ۔بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کٹھمنڈو سکول آف لاء کے ڈائریکٹر یبراج سنگرولا نے کہا کہ اس منصوبے کے ساتھ اگر تعاون کا معاہدہ کر لیا جائے تو نیپال کو سب سے زیادہ فائدہ حاصل ہو گا۔چائنا سٹڈ ی سینٹر سندر ناتھ بھٹارائے کے قائمقام چیئر مین نے کہا کہ منصوبے میں نیپال کی شرکت کے بے پناہ فوائد حاصل ہوں گے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیپال میں چین کے وزیر یوہانگ نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ نیپال بہت جلد بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا رکن بن جائے گا کیونکہ اس سے قبل 100ممالک منصوبے کے لئے اپنے تعاون کا یقین دلا چکے ہیں جبکہ 50ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی تعمیر کیلئے تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…