پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

بڑا بریک تھرو،چین نے ٹرمپ کو دعوت دیدی

datetime 19  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی ) چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے امریکی ہم منصب کو دورہ چین کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے مابین باہمی تعاون ہی دونوں ممالک کیلئے درست انتخاب ہے ، چین اور امریکہ بہترین باہمی شراکت دار بن سکتے ہیں ، دونوں ممالک کو تاریخ اور آنے والی نسلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلقات کے فروغ کی سمت کو سمجھنا چاہیے جبکہ امریکی وزیر خارجہ نے کہا صدر ٹرمپ چینی صدر

سے ملاقات اور دورہ چین کے منتظر ہیں امریکہ چین کے ساتھ عدم تنازعات ،عدم کشیدگی ،باہمی احترام اور مشترکہ مفاد کے اصولوں کے تحت تعلقات کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے ۔ اتوار کو چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلر سن نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں چینی صدر شی جن پنگ نے کہا چین اور امریکہ کے مابین تعاون ہی دونوں ممالک کیلئے بہترین انتخاب ہے ۔ انہوں نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک بات چیت اور پیگامات کے تبادلوں کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا دونوں رہنماؤں کے درمیان اتفاق رائے پاجاتا کہ دونوں ممالک کے درمیان صحت مند اور پائیدار تعلقات برقرار رکھنے کیلئے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا دوطرفہ علاقائی اور عالمی معاملات میں تعاون کو وسعت دی جا سکتی ہے اور حساس معاملات کو بہتر انداز سے حل کیا جا سکتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو تاریخ اور آنے والی نسلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے چین امریکہ تعلقات کی ترقی کی سمت کو سسمجھنا چاہیئے ۔ چینی صدر نے تجویز پیش کی کہ دونوں ممالک تزویراتی اعتماد سازی اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیں دوطرفہ تعلقات کو طویل المیعاد اور تزویراتی اعرماد سازی اور تزویراتی تناظر میں دیکھیں مشترکہ مفاد کے حامل نتائج کے حصول کیلئے تعاون کو وسعت دیں ۔ انہوں نے کہا اہم علاقائی معاملات

کے حوالے سے دونوں ملک رابطہ سازی کو فروغ دیں ایک دوسرے کے بنادی مفادات اور حساس معاملات کا حترام کریں ، افرادی سطح پر دو طرفہ تبادلوں کی حوصلہ افزائی کریں ۔ اس موقع پر چینی صدر نے اپنے امریکی ہم منصب کو دورہ چین کی دعوت دی ۔ اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا صدٹرمپ نے چینی اہم منصب کے ساتھ بات چیت کو انتہائی اہم قرار دیا ہے امریکی صدر صدر شی سے ملاقات اور دورہ چین کے منتظر ہیں انہوں نے کہا امریکہ چینکے ساتھ عدم تنازعات ،عدم کشیدگی ،باہمی احترام اور مشترکہ مفاد کے اصولوں کے تحت تعلقات کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…