لندن (آئی این پی )ٹائمز ہائر ایجوکیشن (ٹی ایچ ای ) کی طرف سے گذشتہ روز شائع کی جانیوالی تحقیق کے مطابق ایشیاء میں تین سرفہرست یونیورسٹیوں میں سے دو چین میں ہیں ، ٹی ایچ ای کی طرف سے 2017ء کیلئے ایشیائی یونیورسٹیوں کی درجہ بندی نے پیکنگ یونیورسٹی اور ٹسنگہوا یونیورسٹی جو کہ دونوں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہیں کو خطے میں دوسری اور تیسری بہترین یونیورسٹیاں قراردیا گیاہے ، نیشنل
یونیورسٹی آف سنگا پور کو بہترین قرار دیا گیا ہے ،ایشیاء میں تین سو سرفہرست یونیورسٹیوں کی فہرست میں مجموعی طورپر چین کے 54ادارے شامل ہیں ، پیکنگ یونیورسٹی جو بیائی ڈا کے نام سے مشہورہے اور ٹسنگہوا یونیورسٹی کے بعد دوسری سب سے بڑی قراردی جانیوالی یونیورسٹی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی آف چائنا ہے جو کہ پندرہویں نمبر پر ہے ، فڈن یونیورسٹی سولہویں نمبر ، شنگھائی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی اٹھارہویں اور جی جیانگ یونیورسٹی انیسویں نمبر ہے ، چین کی سرفہرست بیس یونیورسٹیوں میں چھ یونیورسٹیوں کے ساتھ سب سے زیادہ نمائندگی ہے جس کے بعد پانچ ، پانچ اداروں کے ساتھ ہانگ کانگ اور جنوبی کوریا کا نمبر ہے ۔ برطانیہ کی معروف یونیورسٹی کیمبرج اور اوکسفورڈ دو درجے کی تنزلی کے بعد بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں ۔ جبکہ گذشہ سال کے مقابلے میں 100 بہترین یونیورسٹیوں میں ایشیائی یونیورسٹیوں کی تعداد 10 سے بڑھ کر 17 ہو گئی ہے ۔ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے کہاہے کہ برطانیہ رینکنک میں تنزلی کا شکار ہے جبکہ اس کی دو یونیورسٹیز رینکنگ سے خارج بھی ہوئی ہے ۔ دنیا کی 100 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں پاکستان اور بھارت کی کوئی یونیورسٹی شامل نہیں ہے ۔ جوکہ دونوں ممال کےلئے ایک خطرے کی ایک نئی گھنٹی بج گئی ہے کہ تعلیم پربھی اخراجات بڑھائیں