اتوار‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت نے پاکستان پر سنگین الزامات لگائے تو پاکستان نے ایسا جواب دیا کہ سب منہ دیکھتے رہ گئے

datetime 17  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا(اے این این)اقوا م متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی 34ویں نشست میں پاکستان اوربھارت کے نمائندوں کے درمیان جھڑپ،پاکستانی نمائندے نے بے بنیاد الزام تراشی اورکشمیرکے معاملے پردنیاکو گمراہ کرنے کی کوشش کرنے والے بھارتی نمائندے کوجھاڑپلادی،کشمیریوں پرمظالم کی رودادبیان کرنے اورپاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوتوں پر بھارتی نمائندے کوسانپ سونگھ گیا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق جنیوا میں ہونے والے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 34ویں سیشن میں بھارتی نمائندے نے پاکستا ن پرروایتی الزام تراشی کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستان سے کہہ رہے ہیں کہ وہ بھارت میں تشدد کو اکسانے اور دہشت گردی کی اعانت اور بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک بارپھرکونسل کا غلط استعمال کیا جموں و کشمیر کے بارے میں غلط ریمارکس دئیے جو بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کشمیر کا ایک حصہ پاکستان کے پاس جبری طور پر ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان اپنی ذمہ داری پورا کرے۔ پاکستا نی نمائندے نے یھارتی نمائندے کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت عالمی قوانین کے منافی ہے، کل بھوشن یادیوکی گرفتاری بھارتی مداخلت کاثبوت ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی بربریت کادنیا کو جواب دے۔ انہوں نے کہا کہ سمجھوتا ایکسپریس دہشت گردی میں اسیم آنند کا بیان اہم ہے۔ واقعہ میں کرنل پروہت کی سہولت کاری کو بھارت مسترد نہیں کرسکتا جولائی 2016 سے لے کراب تک 20 ہزارسے زائد نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بچوں، خواتین اوربزرگوں پر پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ کھلی بربریت ہے۔ بھارت مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں

کے مطابق حل کرے۔اب پاکستانی نمائندے کی ثبوتوں کے حوالے سے گفتگوکا بھارتی نمائندے کے پاس کوئی جواب نہ تھا جس پر وہ خاموش ہوگیا گویا اس کو سانپ سونگھ گیا ہو۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…