نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان لائن آف کنٹرول پر کشیدگی پھیلا کر بھارت کے صبر کا امتحان نہ لے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر پیش آنے والے واقعات سے صورت حال کشیدہ ہو جاتی ہے اور پاکستانی فوج کی بلاجواز فائرنگ سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے جس کے
نتیجے میں صورت حال خراب ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا بھارت اپنے ہمسایہ ملکوں بشمول پاکستان سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے تاہم ملک کی سیاست پرکوئی آنچ آنے نہیں دی جائے گی اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان ہمارے صبر کا امتحان نہ لے تمام چیلنجوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی وجہ سے صورتحال خراب ہورہی ہے