منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

’’ایمنسٹی اور بی بی سی سمیت بڑے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک‘‘ ہیکر نے اکائونٹس ہیک کرنے کے بعد کس زبان میں کیا الفاظ تحریر کر دیے ؟

datetime 16  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن( آن لائن )خود کو ترکی کی حکومت کے حامی قرار دینے والے ہیکرز نے ایمنٹسی انٹر نیشنل، یونیسیف امریکہ اور بی بی سی کی شمالی امریکی سروس کے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک کر لیے۔ہیکرز نے ترک زبان میں ٹیوٹ کی جس میں ’نازی جرمنی، نازی ہولاند کے الفاظ ‘ اور ترک پرچم شامل تھا۔اس ٹویٹ میں ترک صدر کے اس بیان کی گونج نظر آئی جس میں انھوں نے جرمن اور ہالینڈ کے حکام کو نازیوں سے تشبیہہ دی تھی۔ٹوئٹر کا

کہنا ہے کہ اس نے ہیکنگ کے ذریعے کو پتا لگانے کے بعد اسے وہاں سے ہٹا دیا ہے۔کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک تھرڈ پارٹی کی ایپ کے ذریعے یہ ہیکنگ کی گئی جس کی اجازت کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔تاہم انھوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’آج صبح ہمارا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا۔‘ اس کا مزید کہنا تھا کہ اس بارے میں تحقیقات کی جا رہیں ہیں کہ کیا ہوا تھا؟بی بی سی کی شمالی امریکی سروس نے ٹویٹ کیا کہ ’اس اکاؤنٹ پر عارضی طور پر ہمارا اختیار نہیں رہا تھا تاہم اب معمول کی سروس شروع کر دی گئی ہے۔‘ہیکرز نے کاروباری اداروں ، حکومتی ایجنسیوں اور مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس بھی ہیک کیے۔ہیکرز کی جانب سے کی گئی پوسٹس میں سے بعض میں یہ بھی لکھا گیا کہ ’16 اپریل کو ملتے ہیں۔‘ اس دن ترکی کا ریفرینڈم ہونا ہے۔ہیکرز نے کاروباری اداروں ، حکومتی ایجنسیوں اور مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس بھی ہیک کیے۔ہیکرز کی جانب سے کی گئی پوسٹس میں سے بعض میں یہ بھی لکھا گیا کہ ’16 اپریل کو ملتے ہیں۔‘ اس دن ترکی کا ریفرینڈم ہونا ہے۔ترکی کی جرمنی اور ہالینڈ کے حکام سے کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب یورپی یونین کے ان رکن ممالک نے ان ریلیوں پر پابندی عائد کر دی تھی جس میں ترک وزرا شامل تھے۔ان ریلیوں میں وزرا نے ریفرینڈم کے تناظر میں ترک باشندوں سے خطاب کرنا تھا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…