پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی بحریہ کا بھی بڑا سکینڈل منظرعام پر آگیا ، حکم جاری

datetime 16  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) امریکی بحریہ کی تاریخ میں بدعنوانی کے سب سے بڑے اسکینڈل میں ایک ریئر ایڈمرل سمیت امریکی بحریہ کے 8 مزید افسران پر فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔’فیٹ لیونارڈ‘ کے نام سے شہرت پانے والے اس اسکینڈل میں امریکی بحریہ کے 200 سے زائد اہلکار ملوث پائے گئے ہیں جنہوں نے جاپان میں ساتویں امریکی بحری بیڑے پر تعیناتی کے دوران سنگاپور کے ایک دفاعی ٹھیکیدار فرانسس لیونارڈ سے قیمتی

گھڑیوں، سگار، شراب، فائیو اسٹار ہوٹلوں میں مفت کمروں اور عیاشی کی صورت میں رشوت وصول کی تھی۔ اس کے عوض ٹھیکیدار نے امریکی بحریہ سے ساز و سامان اور خدمات فراہمی کی مدات میں 35 ملین ڈالر (3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر) اضافی وصول کیے تھے۔امریکی محکمہ انصاف مذکورہ اسکینڈل کی تفتیش پچھلے چار سال سے کررہا ہے جس نے گزشتہ روز امریکی بحریہ کے مزید 8 اعلی افسران پر رشوت ستانی، غلط بیانی اور دھوکا دہی کی فردِ جرم عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان عہدیداروں میں امریکی بحریہ کا ایک سینیئر انٹیلی جنس آفیسر، تین ریٹائرڈ اور ایک حاضر سروس کیپٹن، ایک حاضر سروس کمانڈر اور ایک ریٹائرڈ چیف وارنٹ آفیسرشامل ہیں۔ اس طرح فیٹ لیونارڈ اسکینڈل میں مجرم قرار پانے والے حاضر سروس اور ریٹائرڈ نیوی آفیسر کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔فرانسس لیونارڈ کو پہلے ہی امریکی بحریہ کو مالی نقصان پہنچانے کا جرم ثابت ہونے پر بلیک لسٹ کیا جاچکا ہے جبکہ اس وقت بھی امریکی بحریہ کے دوسرے کئی افسران کے خلاف مذکورہ اسکینڈل میں رشوت خوری اور دھوکا دہی کے مقدمات چل رہے ہیں۔ تفتیش مکمل ہونے پر ان کے بارے میں بھی فیصلے جاری کیے جاتے رہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…