نئی دہلی/جے پور(آئی این پی)بھارتی فضائیہ کا لڑاکاطیارہ سکھوئی30 گرکر تباہ ہوگیا تاہم دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستان کا لڑاکا طیارہ سکھوئی 30 ایم کے آئی راجستھان کے بارمیر ضلع کے گاؤ ں شیوکر کدلا میں گر کرتباہ ہوگیا تاہم دونوں پائلٹ محفوظ رہے ۔ حادثے کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے ۔
حادثے کے فوری بعد ضلعی انتظامیہ کے افسران اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل منیش کا کہنا ہے کہتباہ ہونے والا طیارہ معمول کی پرواز پر تھا۔ طیارے کے حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔اس سے قبل بھارت ہی کے ہیلی کاپٹر نے الہ آباد کے مقام پر کریش لینڈنگ کی تھی۔دفاعی حکام کے مطابق کریشن لینڈنگ میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔واضح ر ہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں راجستھان کے ضلع باڑ میر کے قریب بھارتی فضائیہ کامگ 21طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں موجود دونوں پائلٹ محفوظ رہے تھے ۔