واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سال کے آخر میں اپنی سالانہ تنخواہ عطیہ کرے دیں گے۔ان کی سالانہ تنخواہ چار لاکھ ڈالر یعنی تقریبا چار کروڑ پاکستانی روپے ہے۔وائٹ ہائوس کے ترجمان شان سپائسر نے کہا کہ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ وائٹ ہاس کا پریس کارپوریشن، کسی ایسی چیریٹی کو تلاش کرنے میں مدد کرے جسے وہ
اپنی تنخواہ عطیہ کر سکیں۔اپنے انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کی تنخواہ لینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، وہ صرف قانونی طور پر ایک ڈالر کم از کم تنخواہ لیں گے۔اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ کوئی چھٹی نہیں لیں گے۔ نتخابی مہم کے دوران مبینہ تحقیقات میں کہا گیا تھا کہ ٹرمپ نے اپنے پیشہ ورانہ دور میں انتہائی کم عطیہ دیا ہے۔ٹرمپ پہلے امریکی صدر نہیں جو اپنی تنخوا عطیہ کر رہے ہیں بلکہ اس سے پہلے صدر جان ایف کینڈی اور صدر ہربرٹ ہوور ایسا کر چکے ہیں۔