ڈھاکہ(آئی این پی)بنگلہ دیش کی بحری فوج میں پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر دو آبدوزوں کو شامل کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی بحری فوج میں پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر دو آبدوزوں کو شامل کر دیا گیا۔ وزیراعظم شیخ حسینہ نے چٹاگانگ کی بندرگاہ پر منعقدہ خصوصی تقریب دونوں آبدوزیں ملکی بحریہ کے حوالے کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آبدوزوں کی شمولیت سے بحرانی ایام میں ملک کی سمندری
سرحدوں کا مناسب انداز میں تحفظ ممکن ہو سکے گا۔ ڈھاکا حکومت نے دونوں آبدوزیں چین سے 203 ملین ڈالر میں خریدی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آبدوزوں کی شمولیت سے بحرانی ایام میں ملک کی سمندری سرحدوں کا مناسب انداز میں تحفظ ممکن ہو سکے گا۔ گزشتہ برس دسمبر سے بنگلہ دیشی نیوی کے سیلرز اور افسران کو چینی فوجی ماہرین آبدوزوں کے استعمال کی تربیت دے رہے تھے۔