ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

افغانستان نئی مصیبت میں ،اہم ترین ادارے میں طالبان شامل ہوگئے،8اہلکارہلاک

datetime 11  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی)افغانستان کے جنوبی صوبہ زابل میں پولیس کے اہلکاروں نے فائرنگ کر کے اپنے 8 ساتھیوں کو ہلاک کر دیا ، طالبان نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ہفتہ کو افغان میڈیا کے مطابق جنوبی صوبہ زابل میں پولیس کے اہلکاروں نے فائرنگ کر کے

اپنے8 ساتھیوں کو ہلاک کر دیا۔صوبائی گورنر کے ترجمان گل اسلام سیال نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کو دیر گئے پیش آیا اور دونوں حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ شنکئی ضلع میں اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور اپنے ساتھ پولیس کا اسلحہ بھی لے گئے۔ان کے بقول واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبان نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔افغانستان میں اس سے قبل بھی ایسے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں جس میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے اہلکار اپنے ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہو جاتے رہے اور اکثر واقعات میں یہ حملہ آور طالبان سے جا ملتے رہے ہیں۔گزشتہ ماہ کے اواخر میں جنوبی صوبہ ہلمند کے مرکزی شہر لشکر گاہ میں ایک پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے 11 ساتھیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔فروری میں ہی شمالی صوبے فریاب میں پولیس کے ایک اہلکار نے ایسے ہی ایک واقعہ میں اپنے آٹھ ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔دریں اثنا صوبہ زابل میں ہی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک مقامی طالبان کمانڈر کے مارے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔حکام کے مطابق شاہجوئی ضلع میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں یہ کمانڈر مارا گیا۔تاحال طالبان کی طرف سے اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…