جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

ایران کا نمبر بھی آگیا،امریکہ کا تشویشناک اعلان

datetime 11  مارچ‬‮  2017 |

واشنگٹن (آئی این پی)امریکہ نے ایران کو خطے کی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو عراق، شام اور دوسرے عرب ممالک میں ایرانی مداخلت پر گہری تشویش ہے، ایران عرب ممالک میں موجود اہل تشیع کی آڑ میں اپنے دیگر مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے کوشاں ہے اور ان ممالک میں اپنا اثرو نفوذ بڑھا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزیف فوٹیل نے امریکی سینٹ کی مسلح افواج کے امور کی نگراں کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی کے ممالک کی سلامتی کے لیے ایران کا خطرہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو عراق، شام اور دوسرے عرب ممالک میں ایرانی مداخلت پر گہری تشویش ہے۔ ایران عرب ممالک میں موجود اہل تشیع کی آڑ میں اپنے دیگر مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے کوشاں ہے اور ان ممالک میں اپنا اثرو نفوذ بڑھا رہا ہے۔امریکی محکمہ دفاع کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی کی سلامتی پوری دنیا کی سلامتی سے مربوط ہے مگر اس وقت ایران کی وجہ سے مشرق وسطی کی سلامتی دا پر لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ خطے میں موجود امریکی فوج کو ایران نواز گروپوں کے حملوں کا بھی سامنا ہے۔ریڈیو وائس آف امریکا کے مطابق جنرل جوزیف فوٹیل نے کہا کہ ایران مشرق وسطی کے ممالک پر اپنا کنٹرول قائم کرنا چاہتا ہے تاکہ خطے کا استحکام تباہ وبرباد کرتے ہوئے اپنا اثرو نفوذ بڑھا سکے۔انہوں نے یمن کے ساحل کے قریب ایرانی بحری جہازوں کی سرگرمیوں پر بھی کڑی نکتہ چینی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…