اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے ہوش ٹھکانے آگئے، پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کیلئے فضل الرحمن سے مدد مانگ لی۔معروف پاکستانی انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق افغان سفارتکار ڈاکٹر عمر زخیوال نےجمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہفضل الر حمان سے ملاقات کی ہےجس میںانہوں نے پاک افغان تناؤ کم کرنے کے لیے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ سے مدد مانگی ہے ۔افغان سفیر کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
کے دوران مختلف موضاعات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہےاور اس موقع پر افغانستان میں خانہ جنگی کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔ واضح رہے کہ افغان سفیر کی مولانا فضل الرحمن سے یہ ملاقات ایسے موقع پر ہوئی ہے جب پاک افغان تعلقات انتہائی کشیدہ موڑ پر ہیں۔پاکستان کا کہنا ہے کہ افغانستان پاکستان کیخلاف دہشت گردوں کی مدد اور ان کو پناہ دے رہا ہے ،اسی سلسلے میں پاک فوج 76دہشت گردوں کی فہرست بھی افغان سفارتکار کے حوالے کر چکی ہے ۔