ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

چین افغانستان پر مہربان،اربوں ڈالرز کی بارش کردی،زبردست اقدام

datetime 10  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل /بیجنگ (آئی این پی ) چین نے افغان پناہ گزینوں کو10 ارب ڈالرز امداد فراہم کر دی ، چین کی جانب سے فراہم کردہ رقم کو فغانستان میں انسانی امدادکے لئے استعمال کیا جائے گا، افغانستان میں مقیم اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ہائی کمیشن اور چینی حکومت کی نمائندگی میں اشیا کی خریداری،نقل و حمل اور تقسیم سمیت مختلف کام کرے گا۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ہائی کمشنر نے ا فغان دارالحکومت میں ایک تقریب کا اہتمام کیا،جس میں چینی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ دس ارب امریکی ڈالرز کو حاصل کر کے افغانستان میں انسانی امدادکے لئے استعمال کیا جائے گا۔ قبل ازیں ہائی کمیشنر نے کمبل،گیس سلنڈرز سمیت اشیا کو موسم سرما کے لئیے تین سو تیس مقامی پناہ گزینوں کے گھروں میں تقسیم کیا گیا ۔متعلقہ سمجھوتے کے مطابق اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ہائی کمیشن چینی حکومت کی نمائندگی میں اشیا کی خریداری،نقل و حمل اور تقسیم سمیت مختلف کام کرے گا۔ افغانستان میں مقیم چینی سفیر یاو جینگ، افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے امور کے وزیر سید بلخی اور افغانستان میں مقیم اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ہائی کمیشن کے سربراہ عبداللہ فسیہ تقریب میں شریک ہوئے۔سفیر یاو جینگ نے کہا کہ افغانستان شدید موسم کا شکار رہاے جس کے نتیجے میں ملک میں متعدد پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کو نقصان پہنچا ہے ۔چینی حکومت اور عوام ان سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور انسانی امداد سے ان کی مدد کرنا چاہیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…