سعودی عرب نے یمن کے شہریوں پر کونسے انتہائی خوفناک بم استعمال کئے؟عالمی ادارے کا تہلکہ خیز دعویٰ

9  مارچ‬‮  2017

دبئی(آن لائن) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے الزام عائد کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن میں باغیوں کے خلاف کارروائی کے دوران رہائشی علاقوں پر کلسٹر بموں کا استعمال کیا، جن پر پابندی عائد ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے بیان میں کہا، ’15 فروری کو شمالی یمن کے صوبے سادا میں 3 رہائشی اضلاع اور ایک زرعی علاقے میں کی گئی کارروائی کے دوران برازیل ساختہ کلسٹر بم استعمال کیے

گئے۔ایمنسٹی کے مطابق کارروائی کے دوران 2 افراد زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رپورٹس سامنے آچکی ہیں کہ سعودی اتحاد نے اکتوبر 2015 اور گذشتہ برس مئی میں بھی یمن میں کلسٹر بم استعمال کیے تھے۔بیروت میں واقع ایمنسٹی کے ریجنل آفس کے ریسرچ ڈائریکٹر لین مالوف نے کہا، ‘سعودی اتحاد کلسٹر بموں کے استعمال کے اپنے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے دعویٰ کرتا ہے کہ یہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہیں جبکہ اس حوالے سے بھی ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ اس تنازع میں انسانی قیمت ادا کی جارہی ہے۔مالوف نے کہا، ‘کلسٹر بم اندھا دھند ہتھیار ہیں، جو عام انسانوں کی زندگیوں کے لیے ناقابل تصور طور پر نقصان دہ ہیں۔ایمنسٹی نے برازیل کو بھی کلسٹر بموں کے حوالے سے کنونشن میں شرکت کی دعوت کی، تاکہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کو ان بموں کے استعمال سے روکا جاسکے۔واضح رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں ہیومن رائٹس واچ نے بھی الزام عائد کیا تھا کہ سعودی اتحاد نے صوبہ سادا میں 2 اسکولوں کے قریب برازیل ساختہ راکٹ فائر کیے تھے جن میں کالعدم بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق اور ایک بچے سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…