پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بڑا بریک تھرو،چین نے طالبان سے ہاتھ ملالیا

datetime 7  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل/دوحہ/بیجنگ(آئی این پی)طالبان کے قطرمیں سیاسی دفتر کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل وفد نے چین کادورہ کیا ہے اس دوران امن مذاکرات او ر تنازعے کو با ت چیت کے ذریعے ختم کرنے سے متعلق بات چیت کی گئی ۔منگل کو افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ کے مطابق طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ وفدکی سربراہی شیرعباس ستانکزئی کررہے ہیں۔ وفدمیں سینئر طالبان رہنما مولوی شہاب الدین دلاور،جان محمد مدنی ،سلام حنفی اور ڈاکٹر صالح شامل ہیں۔

طالبان کا وفد چینی حکومت کی دعوت پرچین گیاہے،طالبان وفد کی چینی حکام سے امن مذاکرات او رجاری تنازعے کو با ت چیت کے ذریعے حل کرنے کے امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ طالبان وفد کا حالیہ دورہ یورپی ، ایشیائی اور علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے حوالے سے طالبان کے سیاسی دفتر کی کوششوں کا حصہ ہے ۔تقریبا ڈھائی ماہ قبل سینئر طالبان رہنماؤں کے ایک وفد نے مذاکرات کیلئے چین کا دورہ کیا تھا۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…