جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

دنیا بھر کے اخبارات میں بھی پی ایس ایل فائنل کی دھوم، کیا کچھ لکھتے رہے؟جانیئے

datetime 5  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) دنیا بھر کے پرنٹ میڈیا میں بھی پی ایس ایل کی دھوم مچی ہوئی ہے، مختلف ممالک کے نامور اخبارات نے پاکستانی عوام کے جذبات کو اپنی خبروں اور کالموں میں تعریفی الفاظ میں اجاگر کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائنل کے جنون نے نہ صرف پاکستان بلکہ ملک سے باہر بھی دھوم دھڑکا مچایا ہوا ہے ، دنیا بھر کے اخبارات اور جرائد نے پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے خصوصی مضامین اور کالم شائع کیے ہیں۔پی ایس ایل فائنل کی پاکستان میں انٹری کو اب عالمی سطح پر بھی خوب پزیرائی حاصل ہو رہی ہے، بی بی سی کے مطابق پاکستان گزشتہ آٹھ برسوں

سے وطن سے دورکرکٹ کھیل رہا ہے اور مقامی افراد کوالٹی میچ دیکھنے کے لیے ترسے ہوئے ہیں اور اسی کے باعث فائنل میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو گئے۔مشرق وسطی کے صف اول کے اخبار عرب نیوز نے پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے خصوصی مضمون شائع کیاہے، اخبار کے مطابق شائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچنے کے لیے تین جگہوں پر تلاشی دینی ہو گی لیکن ان تمام سیکیورٹی مراحل کے باوجود فائنل سے والہانہ لگاؤ کم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ دی انڈین ایکسپریس نے اس صورتحال کو جنون سے تشبیہہ دی، ان کے علاوہ، خلیج ٹائمز، ٹرینیڈاڈ ایکسپریس، ٹائمز آف انڈیا سمیت بے شمار اخبارات نے اس فائنل کو بھرپور کوریج دی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…