اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

وہ کونسی وجہ تھی جس کے سبب پاکستان کے پاس ایٹم بنانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا؟

datetime 3  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (آن لائن) امریکہ کے شہر نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے قونصلر یاسر عمار نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی بقاء کے لئے 25 سال میں تین بڑی جنگیں لڑنا پڑیں ۔ خطرات کے باعث پاکستان کے پاس جوہری صلاحیت حاصل کرنے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا پاکستان کو سرحدوں کی حفاظت اور ملکی سلامتی کے چیلنجز کا سامنا رہا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ کے شہر نیویارک میں جوہری ہتھیاروں سے

متعلق اقوام متحدہ کے مشاورتی اجلاس میں کیا ۔ یاسر عمار نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی فساہل مواد کم کرنے کے معاہدے کی مخالفت کا اعادہ کرے گا اور موجودہ سٹاک کے حوالے سے کسی ملک سے امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے میں ملکوں کی سلامتی میں تخفیف کے بغیر مساوی سلوک کیا جائے اور فساہل مواد کی پیداوار میں کمی کے معاہدے سے پاکستان کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی ۔ ہتھیاروں کے عدم پھیلائو کی اقدار پر عملدرآمد کے حوالے سے معاہدہ دوہرے معیار کی مشق ہو گی اور ایسے امتیازی اقدامات جنوبی ایشیاء میں علاقائی سٹرٹیجک و استحکام کے لئے خطرہ ہوں گے ۔ قونصلر یاسر عمار نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی بقاء کے لئے 25 سال میں تین بڑی جنگیں لڑنا پڑیں جبکہ دیرینہ مسائل کے حل میں عالمی برادری ناکام رہی اور پاکستان کو سرحدوں کی حفاظت ، ملکی سلامتی کے چیلنجز کا سامنا رہا ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ خطرات کے باعث پاکستان کے پاس جوہری صلاحیت حاصل کرنے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا اور پاکستان کی جوہری صلاحیت جنوبی ایشیاء میں قیام امن کے لئے ضروری ہے جبکہ پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ اور مضبوط ہاتھوں میںہیں ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…