پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں نئی تاریخ رقم، پہلی بارخاتون کو اہم ترین عہدے پر تعینات کردیاگیا

datetime 28  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کی ایک گورنمنٹ یونیورسٹی میں پہلی دفعہ ایک خاتون پروفیسر کو ڈین متعین کردیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ لڑکیوں اور لڑکوں کو تعلیم دینے والی ایک فیکلٹی کے لئے خاتون ڈین کو متعین کیا ہے۔موضوع سے متعلق وزارت کے جاری کردہ بیان کے مطابق ،وزارت تعلیم کے فیصلے سے طائف یونیورسٹی کی طب فیکلٹی کی ڈین متعین کی جانے والی پروفیسر ڈاکٹر دیلال محی الدین نمنیکاتی کو ان کی اکیڈمک صلاحیت اور تعلیمی شعبے کی کامیابیوں کی وجہ سے اس عہدے کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ طائف یونیورسٹی کے اس فیصلے کے بعد مستقل قریب میں دیگر یونیورسٹیوں میں اس سے مشابہہ تعیناتیاں کی جا سکیں گی اور یہ قدم عورتوں کے کام کے مواقع کی راہ ہموار کرے گا۔مذکورہ فیصلے کو ، سعودی عرب کے 2030 کے اہداف تک پہنچنے کے معاملے میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ سال 2030 کے سعودی عرب کے اہداف میں مزید خواتین کو روزگار کی فراہمی بھی شامل ہے۔ریاض انتظامیہ کے سال 2030 کے اہداف میں شامل “خواتین کی پیشہ وارانہ زندگی میں موئثر شرکت” کے ذیل میں گذشتہ ہفتے بھی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک خاتون کو پرائیویٹ بینک کا منیجر متعین کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…