’’پیرس پہلے والا پیرس نہیں رہا‘‘ٹرمپ کے بیان پرفرانسیسی صدرمشتعل،ایسا جواب دیدیا کہ امریکی مدتوں یاد رکھیں گے

26  فروری‬‮  2017

پیرس(آئی این پی )فرانسیسی صدرنے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایک روز قبل پیرس کے بارے میں تبصرے پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں فرانس کا موازنہ امریکہ سے نہیں کرنا چاہتا، لیکن ہمارے ہاں لوگوں کے پاس ہتھیار نہیں ہیں اور وہ محض تسکین کے لیے مجمع پر گولیاں نہیں چلاتے۔اس سے قبل صدر ٹرمپ نے پیرس حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گرد حملوں کے بعد اب پیرس پہلے والا پیرس نہیں رہا۔

غیر ملکی ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدرالاوندا نے کہا کہ مسٹر ٹرمپ کو اپنے اتحادی کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرنا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنا چاہیے۔ میرا خیال ہے کہ اپنے اتحادی ملک کے بارے میں اس طرح کی بات نہیں کرنی چاہیے۔ میں ایسی بات امریکہ کے لیے نہیں کہنا چاہتا اور امریکی صدر سے بھی یہی کہوں گا کہ فرانس کے متعلق اس طرح نہ کریں۔فرانسیسی صدر نے کہا کہ میں امریکہ کے ساتھ فرانس کا موازنہ نہیں کرنا چاہتا، لیکن ہمارے ہاں لوگوں کے پاس ہتھیار نہیں ہیں۔ یہاں پر آپ لوگوں کو محض اپنی تسکین کے لیے مجمع پر گولیاں برساتا ہوا نہیں دیکھیں گے۔ وہ پیرس کی ایک تقریب میں سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔ایک روز قبل صدر ٹرمپ کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس میں اپنی تقریر کے دوران عسکریت پسندوں کے حملوں سے نمٹنے کے معاملے میں یورپ کے کردار پر نکتہ چینی کر رہے تھے۔یک روز قبل صدر ٹرمپ کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس میں اپنی تقریر کے دوران عسکریت پسندوں کے حملوں سے نمٹنے کے معاملے میں یورپ کے کردار پر نکتہ چینی کر رہے تھے۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کا ایک دوست جم اپنے بیوی بچوں کو اب فرانس لے جانا نہیں چاہتا کیونکہ پیرس اب پہلے جیسا پیرس نہیں رہا۔فرانس میں 2015 سے شروع ہونے والے سلسلے وار حملوں میں 230 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ملک میں پچھلے سال نومبر سے ایمرجینسی نافذ ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…