بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

دبئی میں ڈرائیور حضرات یہ کام بالکل نہیں کرسکتے ؟؟

datetime 25  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے حال ہی میں دبئی کے علاقے سٹی واک میں خطرناک طریقے سے گاڑیاں چلانے کے مرتکب افراد کو ایک ماہ تک روزانہ چار گھنٹے صفائی کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حاکم دبئی کی طرف سے یہ سزا ان منچلوں کو دی گئی ہے جنہوں نے حال ہی میں شاہراہ عام پر نہایت بے احتیاطی اور لاپرواہی کے ساتھ

 

گاڑی چلاتے ہوئے نہ صرف اپنی بلکہ سڑک پر پیدل اور سوار چلنے والے دوسرے شہریوں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈالا تھا۔حاکم دبئی کے حکم پر لاپرواہی اور انتہائی خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے گاڑی کیڈرائیور اور اس میں موجود دوسرے افراد کو ایک ماہ تک روزانہ چار گھنٹے سڑکوں پر خاک روب کیطور پر سماجی خدمت کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں دبئی میں پولیس نے ’سٹی واک‘ کے مقام پر ایک نوجوان نے اپنی گاڑی غیرمعمولی تیز رفتاری سے چلائی تھی جس کے نتیجے میں دوسرے مسافر خوف زدہ اور پریشان ہوگئے تھے۔ اس موقع پر سڑک پر ہر عمر کے افراد پیدل بھی چل رہے تھے۔تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کا یہ واقعہ حاکم دبئی تک پہنچا تو انہوں نے ملزمان کو انہیں ان کے کیے کی سزا دینے اور انہیں عبرت کا نشان بنانے کے لییخاکروب بننے کی سزا دی ہے۔حاکم دبئی کا کہنا تھا کہ ایک ماہ تک خاکروب کے طور پرکام کرنے کے بعد انہیں احساس ہوگا کہ سڑک پر پیدل چلنے والوں کو گاڑیوں والوں سے کتنی تکالیف کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے بعد وہ آئندہ کے لیے ایسی حرکت سے باز رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…