منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

مخالف پروپیگنڈے کا جواب دینے کا انوکھا طریقہ،روسی وزارت خارجہ کا حیرت انگیزاقدام،تاریخ رقم کردی

datetime 24  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(آئی این پی )روسی وزارتِ خارجہ کی ویب سائٹ نے فیک نیوز کے عنوان سے ایک نئے سیکشن کا اضافہ کر دیا ، نئے سیکشن میں مغربی اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کی تردید کی گئی ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے اس سیکشن میں مبینہ جھوٹے مضامین کے لنک دیے گئے ہیں۔ لنک کے اضافے کے ساتھ ساتھ، ہر خبر میں اس مضمون کے بارے میں روسی زبان میں مختصر خلاصہ دیا گیا ہے،

جس کے اوپر جلی حروف میں فیک تحریر ہے جس کے لیے، روس کا کہنا ہے کہ یہ جھوٹی خبریں ہیں۔اس سیکشن میں ان اشاعتی اداروں کی مثال پیش کی جاتی ہے جو روس کے بارے میں غلط اطلاعات شائع کرتے ہیں۔ اس میں مبینہ جھوٹے مضامین کے لنک دیے گئے ہیں۔ لنک کیاضافے کے ساتھ ساتھ ، ہر خبر میں اس مضمون کے بارے میں روسی زبان میں مختصر خلاصہ دیا گیا ہے، جس کے اوپر جلی حروف میں فیک تحریر ہے اور یہ دعوی کہ اس رپورٹ میں ایسی معلومات ہے جو غیر درست ہے۔لنک کیاضافے کے ساتھ ساتھ ، ہر خبر میں اس مضمون کے بارے میں روسی زبان میں مختصر خلاصہ دیا گیا ہے، جس کے اوپر جلی حروف میں فیک تحریر ہے اور یہ دعوی کہ اس رپورٹ میں ایسی معلومات ہے جو غیر درست ہے۔اب تک، وزارت نے ایسے پانچ مضامین کی مثالیں پیش کی ہیں، جو این بی سی نیوز، برطانیہ کے روزنامہ ٹیلی گراف، دِی نیو یارک ٹائمز، بلومبرگ، اور کیلی فورنیا کے روزنامے سانتا مونیکا آبزرور شامل ہیں۔این بی سی نیوز کی رپورٹ چند دن پہلے شائع ہوئی جس میں کہا گیا ہے کہ روس نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے سابق امریکی کانٹریکٹر، ایڈورڈ سنوڈن کو واپس کرنے کا خواہاں ہے، جس نے کلاسی فائیڈ اطلاعات کی ایک بڑی تعداد چرائی تھی اور اب ماسکو میں رہتے ہیں، تاکہ ٹرمپ انتظامیہ کی خوشنودی حاصل کی جا سکے۔
fake news website

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…