بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’ہاں میں گدھا ہوں ‘‘ مجھے گدھوں کی کیا بات پسند ہے؟ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب نے سب کو حیران کر دیا

datetime 24  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی ’’گدھے ‘‘ کے بھی پرستار نکلے ہیں اور اس کی’’محنت ‘‘ سے متاثر ہو نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گدھے کے اخراجات کم اور کام زیادہ ہوتا ہے ، میں اس’ ’ وفادار ‘‘ اور’ ’ محنتی ‘‘ جانور سے ہمیشہ سبق حاصل کرتا ہوں۔ ہندوستانی وزیر اعظم نریندرا مودی نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی

جانب سے کئے جانے والے طنزیہ جملے کا جواب دیتےہوئے کہا ہے کہ گدھا کم اخراجات میں زیادہ کام کرتا ہے ،مالک گدھے سے جو بھی کام لینا چاہے ، گدھا چاہے بھوکا ،ہو یا تھکا ہوا ، اس کے اوپر مالک چینی لاد دے یا چونا ،خاموشی کے ساتھ ہر حالت اور مشکل میں مالک کے کہے ہوئے کام کو پورا کرتا ہے۔میں بھی ہندوستان کے عوام کو اپنا مالک سمجھتا ہوں ،گدھے سے اس لئے متاثر ہو ں کہ وہ اپنے مالک کا وفادار ہوتا ہے ،میں بھی عوام کو اپنا مالک سمجھتا ہوں اور دن رات عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔واضح رہے کہ چند روز قبل اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں گدھا قرار دیتے ہوئے ان کا نام لئے بغیر کہا تھا کہ ’’ وہ گجرات کے گدھوں سے خوفزدہ ہیں‘‘۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…