جدہ ( آئی این پی) سعودی عرب کے شہر جدہ میں بزرگوں کو دھوکا دے کر ان کے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے 3رکنی عرب گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذکورہ 3 رکنی گروہ اے ٹی ایم کے قریب وارداتیں کرتا تھا،جو بزرگوں کے اے ٹی ایم کارڈ دھوکے سے ہتھیا لیتا تھا،
۔ترجمان سعودی پولیس کے مطابق جعل سازوں کے قبضے سے کئی اے ٹی ایم کارڈ برآمدہوئے ہیں۔ترجمان کے مطابق یہ گروہ اے ٹی ایم کے پاس بزرگوں کے ساتھ واردات کرتا تھا، اسپیشل ٹیم نے واردات کرنے والے گروہ کے قبضے سے کئی اے ٹی ایم کارڈ اور موبائل فون برآمد کرکے ضبط کرلیے۔