جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

رمضان پر یہ کام ہوتا ہے ، دیوالی پر کیوں نہیں ہوتا ؟؟ مودی نے شکوہ کر دیا

datetime 21  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 69 نششتوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے جبکہ مزید چارمرحلوں میں ووٹنگ ہونا باقی ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی 11مارچ کو ہوگی،ادھر بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے حکمراں سماج وادی پارٹی پر ذات اور مذہب کے نام پر تفریق کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح کی سیاست سے ہر کوئی متاثر ہو رہا ہے، رمضان میں بجلی آتی ہے تو دیوالی میں بھی آنی چاہیے۔ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔ اگر قبرستان ہے تو

 

شمشان گھاٹ بھی ہونا چاہیے،جس پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بھی جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ مودی جی کا یہ بیان ظاہر کرتا ہے کی بی جے پی یوپی میں بری طرح ہاررہی ہے،بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں آبادی کے لحاظ سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 69 نششتوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے جس میں 62 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔گذشتہ انتخابات کے مقابلے میں اس بار اس علاقے میں دو فیصد لوگوں نے زیادہ ووٹ ڈالے ۔ ریاست کے 12 اضلاع کی 69 سیٹوں پر انتخاب ہوا جہاں تقریبا ڈھائی کروڑ ووٹر بستے ہیں۔یوپی میں اس بار مجموعی طور پر سات مرحلوں میں انتخابات کروائے جارہے ہیں جن میں سے تین مکمل ہوگئے ہیں، ووٹوں کی گنتی 11 مارچ کو ہوگی۔ریاست میں حکمراں سماجودی پارٹی ور کانگریس کے اتحاد، بی جے پی اور مایا وتی کی جماعت بہوجن سمارج پارٹی کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہے۔اس دوران جن حلقوں میں ابھی انتخابات ہونے ہیں وہاں سبھی جاعتوں کی جانب سے زبردست انتخابی مہم چلائی جا رہی ہیں۔ بی جے پی کی انتخابی مہم کی باگ ڈور خود وزیر اعظم نریندر مودی نے سنبھال رکھی ہے اور وہ ہر روز کئی انتخابی ریلیوں میں شرکت کر رہے ہیں،گزشتہ روز نریندر مودی نے اتر پردیش کے فتح پور میں ایک انتخابی ریلی میں حکمراں سماج وادی پارٹی

 

پر ذات اور مذہب کے نام پر تفریق کرنے کا الزام لگایا۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کی سیاست سے ہر کوئی متاثر ہو رہا ہے۔انھوں نے کہاکہ رمضان میں بجلی آتی ہے تو دیوالی میں بھی آنی چاہیے۔ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔ اگر قبرستان ہے تو شمشان گھاٹ بھی ہونا چاہیے۔ عید اور ہولی دونوں کے موقع پر بجلی آنی چاہیے۔ کسی بھی صورت میں امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔مودی نے اکھلیش یادو کے نعرے کام بولتا ہے پر بھی یہ

 

کہہ کر نکتہ چینی کی کہ ریاست میں مذہب کے نام پر امتیازی سلوک سب سے بڑا مسئلہ ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کے اس بیان پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا۔ انھوں نے کہاکہ مودی جی کا یہ بیان ظاہر کرتا ہے کی بی جے پی یوپی میں بری طرح ہار رہی ہے اور مودی جی بہت نروس ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…