اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سعودی عرب نے ایران کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کا جواب دیدیا،اہم ترین اعلان

datetime 19  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میونخ(آئی این پی)سعودی عرب نے ایران کی جانب سے مکالمے کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیاہے کہتہران دنیا میں دہشت گردی کو اسپانسر کرنے والا بڑا ملک اور مشرقِ وسطی کے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی ایک قوت ہے اور وہ ہمیں تباہ کرنا چاہتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے جرمنی کے شہر میونخ میں منعقدہ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

ایران کی جانب سے مکالمے کی پیش کش کو مسترد کردیا اور کہا کہ ایران دنیا میں دہشت گردی کو اسپانسر کرنے والا بڑا ملک ہے،مشرقِ وسطی کے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی ایک قوت ہے اور وہ ہمیں تباہ کرنا چاہتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران مشرقِ وسطی کے خطے میں افراتفری چاہتا ہے اور جب تک ایران اپنے رویے اور کردار میں تبدیلی نہیں لاتا ہے،مشرقِ وسطی کے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی ایک قوت ہے اور وہ ہمیں تباہ کرنا چاہتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران مشرقِ وسطی کے خطے میں افراتفری چاہتا ہے اور جب تک ایران اپنے رویے اور کردار میں تبدیلی نہیں لاتا ہے،اس وقت تک اس کے ساتھ کوئی معاملہ کرنا بہت مشکل ہوگا۔انھوں نے کہا کہ ایران شامی صدر بشارالاسد کی حکومت کی پشت پناہی کرتا چلا آرہا ہے ،یمن میں حوثی علاحدگی پسندوں کی مالی معاونت کررہا ہے اور پورے خطے میں متشدد گروپوں کی حمایت کررہا ہے۔سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو ایران کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے واضح ”سرخ لکیریں” وضع کرنا ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…